الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے انتخابات میں دھاندلی کےالزامات کو مسترد کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے انتخابات میں دھاندلی کےالزامات کو مسترد کردیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق مشکلات اور مسائل کے باوجود 8 فروری کو انتخابی عمل پرامن رکھنے میں کامیاب رہے، الیکشن کمیشن کی جانب سے شکایات پر فوری فیصلے کیے جارہے ہیں۔ انتخابات ایک بہت بڑا آپریشن تھا جسے کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچایا، ای ایم ایس نے آر اوز کے دفاتر میں تسلی بخش کام کیا، موبائل سروس کی بندش سے پریذائیڈنگ افسران الیکٹرانک ڈیٹا بھیجنے سے قاصر رہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق نتائج میں تاخیر سے متعلق الیکشن کمیشن نے مزید کہا کہ معمول کی کوآرڈینیشن اور نقل و حمل کو موبائل سروس کی بندش نے بری طرح متاثر کیا۔ اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ 2018 کے انتخابات کا پہلا نتیجہ اگلے روز صبح 4 بجے موصول ہوا تھا، اس مرتبہ پہلا نتیجہ رات دو بجے موصول ہوا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق کچھ حلقوں کے علاوہ انتخابات کے نتائج ڈیڑھ دن میں مکمل کیے گئے، کچھ حلقوں میں نتائج کی تاخیر سے کسی مخصوص سیاسی جماعت کو فائدہ یا نقصان نہیں پہنچا۔ 2018 کے انتخابات میں نتائج کی تکمیل میں تین روز لگے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

شفافیت پر یقین رکھتے ہیں، سب کو بلا تفریق رمضان پیکیج ملنا چاہیے، مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ہماری حکومت میرٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے