سراج الحق

الیکشن کمیشن سے جرمانے کی سزا پانے والے مجرم کو اب وزیراعظم نہیں ہونا چاہیے۔ سراج الحق

لاہور (پاک صحافت) سراج الحق کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے جرمانہ عائد کئے گئے باقاعدہ مجرم کو اب اس ملک کا وزیراعظم نہیں ہونا چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ جب وزیراعظم خود بلدیاتی الیکشن کی مہم چلا رہا ہو تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ عوام نے ان کو مسترد کر دیا ہے۔ عوام کے وسائل کے ساتھ بلدیاتی مہم چلانے والا وزیراعظم قوم کا اعتماد کھو چکا ہے۔

سراج الحق کا مزید کہنا ہے کہ ہر جلسے میں مذہب پر بات کرنے والے وزیراعظم قوم کو بتائیں ریاست مدینہ کا وعدہ کر کے آج تک ان کے ہاتھ کس نے باندھ رکھے تھے؟ جو ایک قدم بھی درست سمت میں نہیں اٹھا سکے؟ قوم پر مسلط ظالم حکمرانوں نے ملک کی معیشت تباہ کی۔ پاکستان میں آئین اور قانون کی بالادستی کا تصور خواب بن کر رہ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کے جنگجویانہ بیان کو مسترد کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے 26 جولائی کے بھارتی وزیراعظم کے جنگجویانہ بیان کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے