اسلم غوری

الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام رہا ہے، اسلم غوری

کراچی (پاک صحافت) جے یو آئی کے ترجمان اسلم غوری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام رہا ہے، سندھ میں بلدیاتی الیکشن کا پہلا مرحلہ ہنگاموں، کشت و خون اور دھاندلی کے واقعات سے بھرا پڑا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ میں بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے پر اسلم غوری نے ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی انتظامیہ نے بلدیاتی الیکشن میں جانبدارانہ کردار ادا کر کے بلدیاتی الیکشن پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے، الیکشن کمیشن قبل از الیکشن اور پولنگ ڈے پر دھاندلی اور پر تشدد کارروائیوں کو روکنے میں ناکام رہا۔

واضح رہے کہ اسلم غوری نے مزید کہا کہ صوبائی انتظامیہ کے غیر ذمہ دارانہ روئیے اور جانبداری کی وجہ سے بلدیاتی الیکشن کا پہلا مرحلہ شفاف نہیں، کیا جمہوری سیاسی قوتوں نے اس طرز کے رویوں کے لئے جعلی عمران حکومت سے چھٹکارہ حاصل کیا تھا؟ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی وجہ سے بلدیاتی الیکشن میں بدترین صورتحال ہے۔

یہ بھی پڑھیں

صدر ابراہیم رئیسی کے جانے سے امت مسلمہ کا نقصان ہوا، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب

اسلام آباد (پاک صحافت) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے