الجزیرہ کی معروف صحافی شیریں ابو عاقلہ اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں قتل، وزیر اعظم شہباز شریف کی شدید مذمت

شہباز شریف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں قتل کی جانے والی الجزیرہ کی معروف صحافی  شیریں ابو عاقلہ کے افسوسناک واقعے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ وزیر اعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ مظلوم لوگوں کی کہانیاں سنانے والوں کی آواز کو خاموش کرنا اسرائیل کی جانب سے استعمال کی جانے والی سوچی سمجھی حکمت عملی کا حصہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے الجزیرہ کی معروف صحافی کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔ وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ الجزیرہ کی معروف صحافی شیریں ابو اکلیح کے اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ ظالم اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے الجزیرہ ٹی وی کی معروف خاتون رپورٹر شیریں ابو عاقلہ جاں بحق اور ان کے ہمراہ موجود صحافی علی السمودی شدید زخمی ہو گئے۔ الجزیرہ ٹیلیویژن کے مطابق اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں جنین پناہ گزین کیمپ پر دھاوا بول کر ایک گھر کا محاصرہ کر لیا تھا۔ جہاں اسرئیلی فوج کی جانب سے فائرنگ کی گئی، جس میں خاتون صحافی شیریں ابو عاقلہ جاں بحق اور علی السمودی زخمی ہوگئے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں