خواجہ آصف

اقتدار کی ہوس میں عمران خان ذہنی توازن کھو چکا ہے۔ خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عمران خان اقتدار کی ہوس میں اپنا ذہنی توازن بھی کھو چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے جو استعفے گالم گلوچ کے ساتھ دیے گئے تھے، اب وہی استعفے واپس لینے کیلئے بے تاب ہیں۔ عمران خان اور پی ٹی آئی دن بدن مزید ذلیل ہورہے ہیں۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان میں شرم اور حیا نام کی کوئی چیز نہیں ہے، حواری کہتے ہیں اب 70 نشستوں پر الیکشن لڑے گا اور پھر استعفے دے گا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی صاحب عقل یہ نہیں کرسکتا، عمران خان کا ذہنی توازن درست نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے