عمران خان سبسڈی کا اعلان تو کرگئے لیکن قومی خزانہ لوٹ کر ساتھ لے گئے، وزیر اطلاعات

اسلام آباد (پاک صحافت)  وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے گزشتہ حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب نے ہی  مہنگائی کی فصل بوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سبسڈی کا اعلان تو کرگئے لیکن قومی خزانہ لوٹ کر ساتھ لے گئے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری جاری بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب نے مہنگائی کی فصل بوئی،سخت شرائط پر جو معاہدے کئے،کرپشن کے ریکارڈ بنائے،آج قوم اسے مہنگائی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی شکل میں کاٹنے پر مجبور ہے۔

واضح رہے کہ  اس سے قبل وفاقی وزیر مملکت مصدق ملک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے پیٹرول کی قیمتیں دس روپے کم کرنے کا اعلان کیا، پیٹرول کی قیمت کم کرنے کا کوئی تحریری حکم نامہ یا منظوری موجود نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ وزارت خزانہ میں سبسڈی کے لئے کوئی رقم مختص نہیں کی گئی، براہ راست سبسڈی کی ویلیو 120 ارب روپے کے قریب ہے، جون تک 360 ارب روپے کی براہ راست سبسڈی بنتی ہے، سبسڈی دینے کے فیصلے پر کوئی دستاویز موجود نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے