ترجمان دفتر خارجہ

افغان حکومت سرحد پر دہشتگردانہ واقعات کا سدباب کرے۔ ترجمان دفترخارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ سرحد پار حملے میں تین جوانوں کی شہادت کا معاملہ افغانستان سے اٹھایا، افغان حکومت سرحد پر دہشتگردانہ واقعات کا سدباب کرے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ نے میڈیا کو دی گئی ہفتہ وار بریفنگ میں کہا ہے کہ ہم نے واضح کیا کہ افغان انتظامیہ ایسے واقعات کا سدباب کرے۔ افغان انتظامیہ مستقبل میں ایسے واقعات کے دوبارہ نہ ہونے کو یقینی بنائے۔ یو اے ای میں کرکٹ میچ کے دوران بدتمیزی اور مار پیٹ کے واقعات افسوسناک ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ دونوں برادر ممالک کے دوست عوام کے درمیان ایسے واقعات کی گنجائش نہیں ہے۔ اقوام متحدہ سیکریٹری جنرل کی فلیش اپیل 160 ملین ڈالرز کی تھی، فلیش اپیل کی 70 فیصد کے قریب امداد کے اعلانات کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ امداد مختلف طریقوں، کیش، براہ راست اقوام متحدہ کو، اقوام متحدہ کی ایجنسیوں کو فراہم کی جارہی ہے۔ بھارتی قابض افواج کی ریاستی دہشتگردی سے مزید 3 کشمیری شہید ہوگئے ہیں۔ آج مقبوضہ کشمیر دنیا کا سب سے بڑا ملٹرائزڈ زون ہے، یہ ناقابل قبول صورتحال ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

کرغزستان سفارتخانے کے ناظم الامور کو ڈیمارش کیلئے دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا

اسلام آباد (پاک صحافت) کرغزستان میں پاکستانیوں سمیت غیرملکی طلبا کے خلاف تشدد کے واقعات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے