اسمبلیاں تحلیل کرنے پر پارٹی میں اختلافِ رائے ہے، اسد عمر

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اسد عمر نے انکشاف کیا ہے کہ اسمبلیاں تحلیل کرنے پر پارٹی میں اختلاف رائے موجود ہے۔  کچھ ارکان اسمبلی تحلیل کرنے کے حق میں ہیں تو کچھ تحلیل نہیں کرنا چاہتے۔

تفصیلات کے مطابق  سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے اسمبلیاں تحلیل کرنے سے متعلق  جاری بیان میں کہا ہے کہ کچھ لوگ اسمبلیاں فوری تحلیل کرنے کے حق میں ہیں اور کچھ کہتے ہیں کہ ابھی اسمبلیاں تحلیل نہیں کرنی چاہئیں، کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ دو سے تین مہینے کا وقت ملنا چاہیے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سابق وزیر اعظم اور تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے  ٹوئٹر پر جاری بیان میں تھا کہ  پی ڈی ایم 20 دسمبر تک عام انتخابات کا فارمولا نہیں لاتی تو پنجاب اور کے پی اسمبلیاں توڑ دی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

یوسف رضا گیلانی

حکومت کی تشکیل کے وقت جو معاہدہ ہوا تھا اس پر عمل کیا جائے۔ چیئرمین سینیٹ

ملتان (پاک صحافت) یوسف رضا گیلانی نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت کی تشکیل کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے