نواز شریف

اسرائیل کا فلسطینی بچوں اورشہریوں کو نشانہ بنانا بدترین دہشتگردی ہے، نواز شریف

لندن (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف نے فلسطین میں ہونے والی اسرائیلی بربریت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کا فلسطینی بچوں اورشہریوں کو نشانہ بنانا بدترین دہشتگردی ہے، دنیا طویل عرصے سے فلسطینیوں کی حالت زار پر غفلت برت رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں سابق وزیر اعظم نواز شریف نے فلسطینیوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا ہے کہ  دنیا طویل عرصے سے فلسطینیوں کی حالت زار پر غفلت برت رہی ہے، فلسطینی بچوں اور نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا اسرائیل کی بدترین دہشتگردی کی انتہاء ہے۔

واضح رہے کہ انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ اور غزہ میں بربریت کی مذمت کرتا ہوں، عالمی برادری کو فوری نوٹس لینا چاہیے۔ نواز شریف کا کہنا ہے کہ میرا دل فلسطینیوں کے لئے دھڑک رہا ہے۔  خیال رہے کہ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی برادری کو فوری نوٹس لینا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

باکو میں کوپ 29 شروع، وزیرِ اعظم شریک

باکو (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کوپ 29 کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے