کراچی (پاک صحافت) متحدہ علماء محاذ پاکستان کے بانی سیکریٹری جنرل مولانا محمد امین انصاری کی دعوت پر 16ویں سالانہ سیمینار بعنوان خراج عقیدت شہدائے فلسطین و کشمیر و سانحہ مچھ اور امن و یکجہتی منعقد ہوا جس میں مختلف مکاتب فکر کے علماء و مشائخ نے شرکت کی خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ استعماری طاقتیں پاکستان کی بربادی چاہتی ہیں۔
سیمینار میں فلسطین و کشمیر ،افواج پاکستان اورسانحہ مچھ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیاگیا، شہید القدس قاسم سلیمانی و دیگر شہداء کی قربانیاں القدس کی آزادی پر منتج ہوں گی، اسلام و ملک دشمن اسرائیل کو کسی صورت تسلیم نہیں کرنے دیں گے،مسلم حکراں اپنی علیحدہ مشترکہ اسلامی فوج تشکیل دیں،فرانسیسی سفیر کو تاحال ملک بدر نہ کرنا اشتعال انگیز و معنی خیز ہے،مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کرناعشق رسولؐ اور دینی حمیت کا تقاضاہے۔
مزید پڑھیں: سیاست کے بجائے ملکی دشمنوں کے عزائم کو ناکام بنایا جائے: گورنر پنجاب
مظلوم فلسطینی مسلمانوں کی قاتل قبلہ اول بیت المقدس پر غاصبانہ قابض صیہونی ریاست اسرائیل کو تسلیم کرنے والے اسلامی ممالک مظلوم حسینیوں کے مقابلے میں ظالم یزیدی قوتوں کا ساتھ دیکرعذاب خداوندی کو دعوت و شفاعت محمدی سے محروم ہورہے ہیں۔
سیمینار سے مہمان خصوصی جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید عقیل انجم ،علماء مشائخ فیڈریشن آف پاکستان کے سربراہ علامہ پیر احمد عمران نقشبندی،محاذ کے چیئرمین علامہ عبدالخالق فریدی،جمعیت اتحاد العلماء کے علامہ روشن دین الرشیدی، آل پاکستان سنی تحریک کے سربراہ مطلوب اعوان قادری،علامہ حفیظ اللہ ہادیہ صدیقی، خطیب اہل بیت علامہ علی کرارنقوی، علامہ سید سجاد شبیررضوی،علامہ عیسیٰ ساجدی،مرکزی جمعیت اہلحدیث العالمی کے علامہ مرتضیٰ خان رحمانی، ودیگر نے خطاب کیا۔
اس موقع پر شہداء سے اظہار یکجہتی کیاگیا۔مولانا انتظارالحق تھانوی نے ملکی امن و استحکام ،مجاہدین اور افواج پاکستان کی کامیابی کیلئے خصوصی دعا کرائی۔