خواجہ آصف

اداروں پر حملہ یا بغاوت کی ترغیب دینا صریحاً ملک دشمنی ہے، خواجہ آصف

لاہور (پاک صحافت) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہےکہ اداروں پر حملہ یا بغاوت کی ترغیب دینا صریحاً ملک دشمنی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اقتدار کی محرومی نے عمران خان کو  پاگل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے جاری بیان میں کہاہے کہ اقتدار کی محرومی نے عمران خان کو پاگل کردیا ہے، اداروں پر حملہ یا بغاوت کی ترغیب دینا صریحاً ملک دشمنی ہے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اقتدار نا پائیدار چیز ہے، ہمیشہ کسی کے پاس نہیں رہتا۔

واضح رہے کہ وزیردفاع کا کہنا تھا کہ اختلاف کرناحق ہے، مگراداروں پر حملہ یا بغاوت کی ترغیب دینا صریحاً ملک دشمنی ہے، اقتدار کی محرومی نے عمران خان کو پاگل کردیا ہے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاک فوج کو ٹارگٹ کرکے عمران اور اس کے حواری ملک دشمن ایجنڈے پرکام کر رہےہیں۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

ہمیں رمضان میں غزہ کے مسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہمیں رمضان میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے