اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی احسن اقبال نے بروقت تکمیل نہ ہونے والے منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بروقت تکمیل نہ ہونے والے منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ اب روزانہ کی بنیاد پر پی ایس ڈی پی منصوبوں کا جائزہ وفاقی وزیر خود لیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی احسن اقبال کی زیر صدارت پی ایس ڈی پی منصوبوں کا جائزہ اجلاس ہوا۔ جس کے دوران سیکرٹری پلاننگ نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی احسن اقبال کو ملک میں جاری پی ایس ڈی پی ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت سے متعلق اجلاس کو آگاہ کیا۔
واضح رہے کہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ وزارت کے افسران کو سست اور ادھورے منصوبوں کی تفصیلات اکٹھی کرنے کی ہدایات دیں۔ ذرائع کے مطابق ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن محمد جہانزیب خان اور وزارت کے سینیر افسران کی اجلاس میں شرکت کی۔