شہبازشریف آرمی چیف

وزیراعظم شہبازشریف اور آرمی چیف کے درمیان پہلی باضابطہ ملاقات

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے کے بعد ان کی چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پہلی باضابطہ ملاقات ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پیشہ ورانہ امور اور قومی سلامتی سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ اس دوران ملکی، داخلی مسائل اور درپیش چیلنجز پر بھی باہمی گفتگو کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ آرمی چیف کی وزیراعظم شہباز شریف سے ان کے عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ پہلی ملاقات ہے۔ شہباز شریف کی تقریب حلف برداری میں آرمی چیف ناسازی طبیعت کے باعث شریک نہ ہوسکے تھے جس کی ڈی جی آئی ایس پی آر نے بعد میں ایک پریس کانفرنس میں وضاحت بھی کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے