احساس پروگرام دنیا بھر میں اپنی مثال آپ بنے گا

احساس پروگرام دنیا بھر میں اپنی مثال آپ بنے گا: وزیر اعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم نے مستحق افراد کو کھانا فراہم کرنے کیلئے پیش کی گئی تجاویز کو سراہتے ہوئے زور دیا ہے کہ  احساس پروگرام دنیا بھر میں اپنی مثال آپ بنے گا ۔ایسے علاقوں کی نشاندہی کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنایا جائے جہاں لوگ معاشی مشکلات کا شکار ہو کر دو وقت کی روٹی سے محروم ہیں۔ ایسی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے جس سے مستحقین تک رسائی آسان ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کو وزیرِ اعظم عمران خان نے احساس، کوئی بھوکا نہ سوئے اقدامات پر بریفنگ اجلاس کی صدارت کی  اور اجلاس میں خطاب کیا اجلاس میں معاونِ خصوصی برائے تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے وزیرِ اعظم کو منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی۔وزیرِ اعظم کے ویژن کے مطابق احساس کے ذریعے غذائی قلت کے خطرے سے دوچار علاقوں کی نشاندہی کرکے منظم حکمتِ عملی سے کھانے کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

مزید پڑھیں: حکومت ایسا بیان نہ دے جس پر عمل نہ ہو سکے:یوسف رضا گیلانی

وزیرِ اعظم نے مستحق افراد کو کھانا فراہم کرنے کیلئے پیش کی گئی تجاویز کو سراہتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ایسے علاقوں کی نشاندہی کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنایا جائے جہاں لوگ معاشی مشکلات کا شکار ہو کر دو وقت کی روٹی سے محروم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جامع منصوبہ بندی سے ایسا نظام لایا جائے جس سے مستحقین تک رسائی براہ راست اور آسان ہو۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ احساس کوئی بھوکا نہ سوئے پروگرام کامیابی کے بعد نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں اپنی مثال آپ ہوگا،اسکے علاوہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے وزیرِ اعظم کو احساس ڈونر مینجمنٹ سسٹم پر بھی بریفنگ دی جس کے ذریعے انفرادی اور اداروں کی سطح پر مرضی کے مطابق ڈونیشن دینے کے ساتھ ساتھ اس کے خرچ کی تفصیل خودکار اور ڈیجیٹل طریقے سے ڈونر تک جا سکے گی، اس نظام کی مکمل تیاری کے بعد اس کا آغاز رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے اختتام تک کر دیا جائے گا۔

 

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے