مفتاح اسماعیل

عمران خان نے 4 بڑے خسارے کیے ہیں، مفتاح اسماعیل

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ گزشتہ 4 سال میں عمران خان کی حکومت میں خسارہ بڑھ گیا۔ ان کاکہنا ہے کہ عمران خان نے 4 بڑے خسارے کیے ہیں۔ وزیر خزانہ نے بتایا کہ عمران خان نے 80 فیصد زیادہ قرض لیا، وہ 120 ارب کا خسارہ چھوڑ کر گئے، پیٹرول مہنگا کرنے کے فیصلے شہباز شریف کے لیے آسان نہیں تھے۔

تفصیلات کے مطابق مفتاح اسماعیل نے جاری بیان میں کہا کہ پورے پاکستان میں ہم 40 روپے کلو آٹا بیچ رہے ہیں، یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی 70 روپے کلو بیچ رہے ہیں، گھی، چاول، دالیں، آٹا اور چینی سستی دیں گے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ عمران خان سستا آٹا اور چینی کیوں نہیں دے سکے؟ آپ کے دل میں غریب کا درد تھا تو قیمتیں کم کیوں نہیں کرتے تھے؟

واضح  رہے کہ مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ ہم معاشی استحکام لا رہے ہیں، جو انہوں نے ختم کر دیا تھا، عمران خان آلو، پیاز کی قیمتیں نہیں جاننے آئے تھے تو کیا کرنے آئے تھے؟ جھوٹی تقریریں کرنا خود داری نہیں ہوتی، خود داری یہ ہوتی ہے کہ امیروں سے ٹیکس لیا جائے۔ آپ نے ملک کو دیوالیہ ہونے کی نہج پر چھوڑ دیا، ملک کو سری لنکا بنا رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے