ابرار الحق

ابرارالحق کا پی ٹی آئی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان

لاہور (پاک صحافت) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و معروف گلوکار ابرارالحق نے پارٹی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق معروف گلوکار ابرارالحق نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری پرورش ایسے گھرانے میں ہوئی جو سیاسی بھی تھا اور فوجی گھرانہ بھی تھا، اللہ نے جب مجھے شہرت دی تو پاکستان کے لیے کچھ کرنے کا جذبہ تھا۔

ابرارالحق کا مزید کہنا تھا کہ شہدا کے بچوں کے لیے ہمارے میڈیکل کالج میں تعلیم مفت ہے، میری عادت ہے کہ میں شہدا کی تصویر کو سلیوٹ کرتا ہوں، ہم سہارا میں ہر سال شہدا کی فیملیز کو بلاتے ہیں، مجھے شہرت یا عہدے کی کوئی لالچ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب سیاست ہی چھوڑدی تو پھر پی ٹی آئی یا کوئی جماعت کا نام کیا لینا؟ تو پھر کوئی سیاسی بیان کیا دینا؟۔ انہوں نے سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کیا اور نظم سناتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے