عطا تارڑ

آنا ہے واپس اسمبلی؟ عطا تارڑ کا پی ٹی آئی پر طنز

اسلام آباد (پاک صحافت) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے مزید استعفوں کی منظوری پر پی ٹی آئی پر طنزیہ جملے کس دیے۔ عطا تارڑ نے طنزیہ کہا کہ ادھر خان صاحب میٹنگ کررہے تھے واپسی کی، ادھر پکی واپسی ہوگئی، آنا ہے واپس اسمبلی؟

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کے رہنما اور وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا اللہ تارڑ نے پی ٹی آئی اراکین کے مزید 35 استعفوں کی منظوری کو تحریک انصاف کے لیے ایک اور سرپرائز قرار دیا۔ خیال رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کے مزید 35 اراکین کے استعفے منظور کرلیے ہیں جس کے بعد تحریک انصاف کے مستعفی اراکین کی تعداد 79 ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی کے اسعفے منظور کرنے سے متعلق کہا  ہے کہ جس رکن نے اطمینان کرایا ان کے استعفے منظور کیے۔ انہوں نے کہا کہ جب استعفے منظور کرتے ہیں تو بھی شور مچ جاتا ہے جب نہیں کرتے تو بھی شور مچ جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پارلیمنٹ

صدارتی انتخاب کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 9 مارچ کو طلب

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک میں نئے صدر کے انتخاب کے لیے پارلیمنٹ کا مشترکہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے