اسلام آباد (پاک صحافت) شیری رحمان کا کہنا ہے کہ اگر آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کی جانب سے دھاندلی نہ کی گئی تو پیپلزپارٹی حکومت بنانے میں کامیاب ہوجائے گی۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت آزاد کشمیر میں پی پی امیدواروں کی پوزیشن مضبوط ہے۔ پیپلزپارٹی آزاد کشمیر میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے مگر یہ کہ پی ٹی آئی کی جانب سے دھاندلی کرکے ہمارے امیدواروں کو ہرانے کی کوشش کی جائے۔
رہنما پی پی شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے، عدالتوں میں پیش ہونا ہمارا منشور ہے، آصف علی زرداری سخت علالت کے باوجو د آج عدالت میں پیش ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں حکومت کون چلارہا ہے آپ کو پتہ ہے اہم ایشوز پر وزیراعظم کی کرسی خالی رہتی ہے۔