آصف زرداری

آرمی چیف کی تعیناتی قانون کے مطابق وزیراعظم کریں گے۔ آصف زرداری

اسلام آباد (پاک صحافت) آصف زرداری کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی قانون کے مطابق وزیراعظم کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پاک آرمی میں پروموشن کے نظام پر مضبوط یقین رکھتے ہیں، تمام تھری سٹار جنرلز برابر ہیں اور آرمی کی سربراہی کے مکمل اہل ہیں۔

آصف زرداری کا اپنے بیان میں مزید کہنا ہے کہ نئے آرمی چیف کی تعیناتی کا معاملہ کسی صورت بھی سیاسی نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ سیاسی ہونے سے ادارے کو نقصان پہنچے گا۔ سابق صدر نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی قانون کے مطابق وزیراعظم کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

کرغزستان سفارتخانے کے ناظم الامور کو ڈیمارش کیلئے دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا

اسلام آباد (پاک صحافت) کرغزستان میں پاکستانیوں سمیت غیرملکی طلبا کے خلاف تشدد کے واقعات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے