آرمی چیف

آرمی چیف نے خطے کے امن و استحکام کے لئے پاکستان اور ایران کے درمیان تعاون کا فروغ اہم قرار دے دیا

راولپنڈی (پاک صحافت) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے خطے کے امن و استحکام کے لئے پاکستان اور ایران کے درمیان تعاون کے فروغ کو اہم  قرار دے دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران دونوں برادر ہمسایوں کے درمیان تعاون کا فروغ خطے کے امن و استحکام کے لیے اہم ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایران کے وزیر داخلہ احمد واحدی نے ایک وفد کے ہمراہ آج جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں جیو اسٹریٹجک ماحول خاص کر خطے کی سیکیورٹی صورتحال، دفاع و سیکیورٹی کے شعبہ میں دو طرفہ تعاون اور پاک ایران سرحدی سیکیورٹی میکنزم سمیت بارڈر مارکیٹس سے متعلق امور پر بھی بات چیت کی گئی۔

واضح رہے کہ اس موقع پر آرمی چیف  جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک ایران سرحد کے ساتھ شرپسندوں کو کسی قسم کی آزادانہ کارروائی نہ کرنے دینے کی مشترکہ کوششوں کی ضرورت کو اجاگر کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایرانی وزیر داخلہ نے کہا کہ افغانستان میں استحکام خطے کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اوزون کرۂ ارض پر زندگی کی بقا کیلئے نہایت اہم ہے، مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اوزون پروٹیکشن کرۂ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے