آذربائیجان

آذربائیجان سے پاکستان کیلئے براہ راست پروازوں کا آغاز

لاہور (پاک صحافت) آذربائیجان سے پاکستان کے لیے براہ راست پروازوں کا آغاز ہوگیا جس کے بعد پہلی پرواز لاہور پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق باکو سے پہلی پرواز J25047 نے رات 11 بجکر 36 منٹ پر لاہور کے علامہ اقبال ائیرپورٹ پر لینڈ کیا۔ ایوی ایشن حکام کے مطابق آذربائیجان ائیر لائن کی افتتاحی پرواز میں باکو سے 15 مسافر لاہور پہنچے ہیں۔

نگران وزیر ہوا بازی اور آذربائیجان کے سفیر نے افتتاحی پرواز کو خوش آمدید کہا جبکہ آذربائیجان کی افتتاحی پرواز کو لاہور ائیرپورٹ پر واٹر سلوٹ پیش کیا گیا۔ آذربائیجان ائیر لائن کی ہفتہ وار 2 پروازیں باکو سے لاہور کے درمیان چلائی جائیں گی۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق آذربائیجان ائیر لائن کی لاہور سے باکو کے لیے پہلی پرواز رات 12 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوئی جس میں لاہور سے 80 مسافر واپسی کی پرواز J25048 سے باکو روانہ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں

ہائی کورٹ لاہور

گندم اسکینڈل کی جوڈیشل انکوائری، پنجاب حکومت کو جواب داخل کرانے کیلئے 20 مئی تک مہلت

لاہور (پاک صحافت) گندم اسکینڈل کی جوڈیشل انکوائری کے لیے دائر درخواست پر لاہور ہائی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے