اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کارکنان کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج آخر کار ہماری فتح ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم صاف شفاف الیکشن کی طرف بڑھ رہے ہیں، مذہب کارڈ استعمال نہیں کرنا چاہیے، مذہب کوئی کارڈ نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جہاں بھی دنیا میں حکمران عوام کے مسائل حل نہیں سکتے تو پھر وہ مذہب کارڈ استعمال کرتے ہیں، ہم چاہیں گے ہمارے ساتھ سب مل کر کام کریں، ہمارے نمبرز پورے ہوُچکے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ خان صاحب کے بچنے کا اب کوئی راستہ نہیں۔
واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پیش ہوچکی ہے، اپوزیشن اپنی پوری تعداد یہاں لے کر آئے ہیں۔ سیاست میں مذہب کارڈ استعمال نہیں کیا جانا چاہیے، وزیراعظم عمران خان بھی یہ کارڈ استعمال کررہا ہے۔ ہم تمام اتحادیوں کے حوالے سے چاہیں گے کہ ہمارے ساتھ مل کر کام کریں، ہمارے نمبرز پورے ہیں۔