مریم نواز

آئی ٹی اور ڈیجیٹل ایجوکیشن سے نوجوانوں کو ہنرمند بناناچاہتے ہیں۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ آئی ٹی اور ڈیجیٹل ایجوکیشن سے نوجوانوں کو ہنرمند بناناچاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے رکن صوبائی اسمبلی عدنان افضل چٹھہ نے ملاقات کی، ملاقات میں عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں، عوامی مسائل اور ضروریات پر گفتگو کی گئی، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، معاون خصوصی ذیشان ملک، چیف سیکرٹری، پرنسپل سیکرٹری اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق رکن پنجاب اسمبلی عدنان افضل چٹھہ نے وزیراعلی مریم نواز کو 100 دنوں میں عوامی فلاح وبہبود کے منصوبوں پر خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے فیلڈ ہسپتال اور کلینک آن ویلز پراجیکٹس کو بھی سراہا۔

عدنان افضل چٹھہ نے یوتھ سکلز ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو پراجیکٹس کی تعریف کی، ملاقات میں ٹیوٹا اور ٹیکینکل ایجوکیشن میں جدت سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ چیف منسٹر سکلز ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو نوجوانوں کے لئے کامیابی کی نوید ہوگا، ٹیوٹا کورسز کیلئے طلبہ کی تعداد 4 ہزار سے بڑھا کر بتدریج 40 ہزار کی جائے گی، اسکلز ڈویلپمنٹ کی ٹریننگ مکمل مفت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عرفان صدیقی

کیا ملک و فوج کیخلاف سازش کرنے والی پارٹی سیاسی جماعت کہلائے گی۔ عرفان صدیقی

اسلام آباد (پاک صحافت) عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ کیا ملک و فوج کیخلاف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے