مریم اورنگزیب

دیمک زدہ لاٹھیوں سے شروع ہونے والی حکومت کا سفر اختتام کو پہنچ گیا۔ مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ دیمک زدہ لاٹھیوں سے شروع ہونے والی حکومت کا سفر اب اپنے اختتام کو پہنچ گیا ہے، کاش یہ لوگ اقتدار میں آنے کے بعد عوامی مسائل پر توجہ دیتے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ساڑھے تین سال آپ لوگوں کی رائے، لوگوں کے ضمیر کی آواز کو چوری کرکے امیر سلطنت کہلائے، کاش آپ بدترین گناہ تہمت، گالیوں اور الزام تراشی کی بجائے مخلوق خدا کی بنیادی ضروریات آٹا، چینی، گیس، دوائی، کھاد کے بارے سوچتے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ اپوزیشن سے سیاسی انتقام لینے، پارلیمان کو مفلوج اور میڈیا سمیت ہر تنقید کرنے والے کی زبان بندی کرنے کے بجائے ملکی ترقی اور خوشحالی کا سوچتا۔ انہوں نے کہا کہ اتنے بڑے اخلاقی معیار بنا کر آپ پاتال میں اتر گئے، جھوٹ، انتشار، فساد، بدتمیزی بدتہذیبی، تاریخی کرپشن آپ کی شناخت رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے