مولانا طارق جمیل

مولانا طارق جمیل کا بیٹا گولی لگنے سے جاں بحق

ملتان (پاک صحافت) معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کا بیٹا عاصم جمیل گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ( آر پی او) ملتان سہیل چوہدری کا کہنا ہے کہ مولانا عاصم جمیل کے سینے پر گولی لگی ہے۔ آر پی او ملتان نے کہا ہے کہ پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے، مزید تفصیلات سامنے آئیں گی۔

دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے مولانا طارق جمیل نے کہا ہے کہ آج تلمبہ میں میرے بیٹے عاصم جمیل کا انتقال ہوگیا ہے۔ اس حادثاتی موت نے ماحول کو سوگوار بنا دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آپ سب سے گزارش ہے کہ اس غم کے موقع پر ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں، اللہ میرے فرزند کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے