مفتاح اسماعیل

آئی ایم ایف پروگرام ملتوی یا مؤخر ہونےکی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ وزیر خزانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام ملتوی یا مؤخر ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، ایسی جھوٹی باتوں پر عوام اعتماد نہ کرے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام ملتوی یا مؤخر کیے جانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ عوام ایسی جھوٹی اور بے بنیاد خبروں پر اعتماد نہ کریں اور انہیں نشر کرنے سے پرہیز کریں۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ بعض ٹوئٹس اور خبروں میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام اینٹی کرپشن قانون کی وجہ سے مؤخر کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، آئی ایم ایف پروگرام ٹریک پر چل رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے