انوکھی شادی

دنیا میں اب تک اپنی نوعیت کا منفرد حق مہر، 313 مریضوں کا مفت آپریشن

مشھد {پاک صحافت} نوجوان مرد اور خاتون ڈاکٹر نے منفرد حق مہر کے ساتھ پندرہ شعبان سے اپنی مشترکہ زندگی کا آغازکردیا۔

نکاح کی مختصر اور روحانی تقریب مشہد مقدس میں فرزند رسول حضرت امام رضا علیہ السلام کے روضہ اطہر میں منعقد ہوئی اور تین سو تیرہ غریب مریضوں کا مفت آپریشن حق مہر مقرر کیا گیا۔

حق مہرکی شرائط کے مطابق شوہرجو ایک سرجن ہے، بشرط حیات اپنی زندگی میں تین سو تیرہ  ضرورت مند مریضوں کا آپریشن کرنے کا پابند ہوگا اور اس کے عوض ایک ریال کا بھی مطالبہ نہیں کرے گا۔

نو بیاہتا جوڑے نےانسانیت کی خدمت اور حاجتمند مریضوں کے مفت علاج کا عزم بھی ظاہر کیا ہے۔

نہ صرف ایران بلکہ دنیا میں اب تک اپنی نوعیت کا یہ منفرد حق مہر شمار ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

یمن

یمنیوں سے جمعہ کو غزہ کی حمایت میں مظاہرے کرنے کی اپیل

(پاک صحافت) یمن میں مسجد الاقصی کی حمایت کرنے والی کمیٹی نے ایک کال جاری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے