نیتن یاہو

جنرل اسمبلی میں لیپڈ کی تقریر بے بسی اور ناکامی کی تصویر تھی۔ نیتن یاہو

تل ابیب (پاک صحافت) سابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے موجودہ وزیراعظم کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کی گئی تقریر کو بے بسی اور ناکامی کی تصویر قرار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیتن یاہو نے کہا ہے کہ وزیراعظم لیپڈ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں اپنی ناتوانی، شکست اور کمزوری کے اعتراف پر مبنی تقریر میں نے بھی سنی۔ انہوں نے فلسطین اور ایران کے متعلق ہمارے مستقبل کو خطرے میں ڈال دیا ہے جو کہ انتہائی افسوس ناک ہے۔

سابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا مزید کہنا ہے کہ ایرانی کی بڑھتی ہوئی پیشرفت اور ترقی کے مقابلے میں لیپڈ کچھ بھی انجام نہیں دے سکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر ایران کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور کامیابی اسرائیل کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسرائیلی فوج

حماس کو صیہونی حکومت کی پیشکش کی تفصیلات الاخبار نے فاش کردیں

(پاک صحافت) ایک معروف عرب میڈیا نے حکومت کی طرف سے جنگ بندی کے حوالے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے