امارات

دبئی میں کار پارکنگ جرمانوں کے حوالے سے پیپر لیس ٹیکنالوجی کا اعلان

دُبئی(پاک صحافت) دُبئی میں آہستہ آہستہ پیپر لیس ٹیکنالوجی کو رواج دیا جا جا رہا ہے، جس کا مقصد سرکاری کام کاج میں کاغذ کا استعمال ختم کر کے سالانہ اخراجات میں بڑی بچت لانا ہے۔ اس مقصد کے لیے کئی شعبوں میں ڈیجیٹل نظام رائج کر دیا گیا ہے۔ اب کار پارکنگ کرنے پر بھی جرمانے کے کاغذی ٹکٹ نہیں جاری ہوں گے، بلکہ اس معاملے میں جدت لائی گئی ہے۔

دُبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ اب کار پارکنگ سے متعلق کسی بھی خلاف ورزی پر متعلقہ کار کی ونڈ شیلڈ پر چالان کا ٹکٹ چسپاں کرنے کی بجائے آن لائن طریقے سے جرمانے سے آگاہ کیا جائے گا۔ یہ نیا سسٹم کل بروز اتوار 28 مارچ سے کام شروع کرے گا۔ روڈ اتھارٹی کے ایک ٹویٹر پیغام میں کہا گیا ہے ” 28مارچ سے کارپارکنگ کی خلاف ورزی پرکاغذی ٹکٹ کا اجراء نہیں ہو گا، بلکہ اس خلاف ورزی کی اطلاع ایس ایم ایس یا ای میل کے ذریعے دی جائے گی۔

اس نئے اقدام کا مقصد ماحولیاتی آلودگی میں کمی لانا ہے۔ تمام افراد کو چاہیے کہ وہ اپنا موبائل نمبراور ای میل ایڈریس اپنی ٹریفک فائل میں اپ ڈیٹ کروا لیں اس کام کے لیے 8009090 پر رابطہ کرنا ہو گا۔“اتھارٹی نے خبردار کیا ہے کہ پارکنگ فیس ادا نہ کرنے پر ڈیڑھ سو درہم جرمانہ ہو گا۔ پارکنگ کے مخصوص اوقات سے زیادہ دیر گاڑی کھڑی کرنے پر 100 درہم کا جرمانہ عائد ہوگا۔

غیرمخصوص مقام پر پارکنگ، دیگر گاڑیوں کی پارکنگ میں رکاوٹ بننے اور پارکنگ مقام کے غلط استعمال پر 200درہم کا جرمانہ ہوگا۔ جبکہ معذور افراد کے لیے مخصوص پارکنگ میں گاڑی کھڑی کرنے پر 1 ہزار درہم کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ پارکنگ کا وقت ختم ہونے سے پہلے گاڑی نہ نکالنے پر 100 درہم کا جرمانہ کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ پارکنگ سے متعلق خلاف ورزیوں اور جرمانوں کی مکمل فہرست RTA کی ویب سائٹ پر بھی موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں

صہیونی رہنما

ہیگ کی عدالت میں کس صہیونی رہنما کیخلاف مقدمہ چلایا جائے گا؟

(پاک صحافت) عبرانی زبان کے ایک میڈیا نے کہا ہے کہ اسرائیل ہیگ کی بین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے