ہسپتال

غزہ کا الشفاء اسپتال موت کا گڑھ بن گیا، عالمی ادارہ صحت کا اسپتال خالی کرنے پر اصرار

پاک صحافت عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ غزہ کا سب سے بڑا اسپتال موت کا گڑھ بن چکا ہے اور اسے جلد از جلد خالی کرایا جانا چاہیے۔

ڈبلیو ایچ او اور اقوام متحدہ کے دیگر حکام نے الشفاء اسپتال کا دورہ کرنے کے بعد کہا کہ اسپتال کے حالات ایسے ہیں کہ موت یقینی ہے۔

صہیونی فوج ایک ہفتے سے اس اسپتال کو نشانہ بنا رہی ہے۔

ڈبلیو ایچ او نے ایک بیان میں کہا کہ اس کی ٹیم کو داخلی راستے کے آغاز میں ایک اجتماعی قبر ملی، 25 ہیلتھ ورکرز کے ساتھ، 300 بیمار لوگ اسپتال کے اندر موجود تھے، اور ان کے انخلاء کے لیے حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کے شہری انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں۔

اقوام متحدہ کے حکام کا کہنا ہے کہ صہیونی فوج کے حملوں کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ وہ غزہ کی پوری آبادی کو صفحہ ہستی سے مٹانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسرائیلی فوج

حماس کو صیہونی حکومت کی پیشکش کی تفصیلات الاخبار نے فاش کردیں

(پاک صحافت) ایک معروف عرب میڈیا نے حکومت کی طرف سے جنگ بندی کے حوالے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے