گفتگو

ایران اور حماس کے درمیان اہم امور پر بات چیت

پاک صحافت اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے دوحہ میں حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ھنیہ سے ملاقات میں فلسطین کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

پاک صحافت کی رپورٹ کے مطابق طوفان الاقصی آپریشن کی کامیابی کے بعد فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کے ساتھ ایرانی حکام کی یہ پہلی ملاقات ہے۔

اپنے علاقائی دورے کے دوران وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے سب سے پہلے عراق، لبنان، شام اور قطر کا دورہ کیا اور وہاں کے اعلی حکام سے صیہونی حکومت کے حملوں کو روکنے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

صیہونیوں کی ذلت آمیز شکست اور ان کے بعض فوجی اڈوں اور غیر قانونی طور پر مقبوضہ علاقوں کے کھو جانے سے یہ حقیقت آشکار ہو گئی ہے کہ قابض صہیونی حکام گزشتہ چند دنوں سے غزہ کے شہریوں اور بے گناہ لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں اور ان کا محاصرہ کر کے انہیں بنیادی ضروریات سے محروم کر رہے ہیں۔ جو کہ جنگی جرم ہے۔

یہ بھی پڑھیں

یمن

دہشت گردی اور تخریب کاری؛ یمن پر دباؤ ڈالنے کیلئے امریکہ اور اسرائیل کا حربہ

(پاک صحافت) ایسا لگتا ہے کہ امریکہ اور صیہونی حکومت یمنیوں پر سیاسی، عسکری اور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے