شاہ سلمان

شاہ سلمان نے دی حج و عمرہ اداروں کے لیے رعایتی پیکج کو منظوری

ریاض {پاک صحافت}سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کورونا وبا کی وجہ سے حج و عمرہ سیکٹر کے متاثرہ افراد اور اداروں کے لیے مراعات پیکج کی منظوری دی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ان اقدامات میں متعدد شعبوں میں حجاج اور معتمرین کو سروسز فراہم کرنے والے اداروں اور افراد کو سالانہ فیسز اور ٹیکسوں میں چھوٹ دینے کے اقدامات شامل ہیں۔

یہ سہولیات حج و عمرہ سروسز سےمتعلق ان اداروں کو فراہم کی جا رہی ہیں جو کرونا وبا کی وجہ سے معاشی طور پر زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔
حج اور عمرہ اداروں کو مراعاتی پیکیج وبا سے زیادہ متاثر ہونے والے افراد کو معاشی سہولیات دینے کی حکومتی کوششوں کا حصہ ہے۔
کورونا کے باعث متاثر ہونے والے حج و عمرہ اداروں کو جو مراعات دی گئی ہیں ان میں مکہ اور مدینہ میں زائرین کی رہائش پر لی جانے والی بلدیہ کی فیس سے ایک سال کے لیے استثنی دیا گیا ہے۔
حج اور کمپنیوں میں کام کرنے والے تارکین کی فیس ’المقابل المالی‘ میں 6 ماہ کی چھوٹ دی گئی ہے۔
وزارت سیاحت کے لیے ایک سال کی مدت تک مکہ اور مدینہ شہروں میں رہائش کی سہولیات کے لیے کسی فیس کے بغیر لائسنسوں کی تجدید کی جائے گی۔ اس مدت میں توسیع کی بھی جا سکتی ہے۔
حج اور عمرہ  اداروں سے وابستہ غیر ملکیوں کی اقامہ فیس 6 ماہ تک موخر کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں ایک سال تک قسطوں میں فیس ادا کرنے کی سہولت دی گئی ہے۔
حج و عمرہ اداروں کی بسوں کے پرمٹ میں ایک سال کی مفت توسیع کی جائےگی۔
حج سیزن 1442ھ کےموقعے پر سروسز فراہم کرنے والی نئی بسوں کی کسٹم ڈیوٹی تین ماہ کے لیے موخر کرنے کے ساتھ ان کی چار ماہ تک قسطوں میں ادائیگی کی اجازت دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے کرونا وبا کے منفی اثرات کا شکار ہونے والے اداروں کی بحالی کے لیے 150 سے زائد مراعاتی پیکیج کا اعلان کیا ہے جس کے لیے ایک کھرب 80 ارب ریال کی رقم مختص کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

میزائل

ایران کے جدید الٹراسونک میزائلوں اور ڈرونز سے تل ابیب کا خوف

پاک صحافت عرب دنیا کے مشہور تجزیہ نگار نے ایران کے بارے میں صیہونی حکومت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے