جنرل رمضان شریف

ہم نے حملوں کے جواب میں اسرائیل کو سبق سکھایا ہے: ایران

پاک صحافت ایران کی پاسداران انقلاب فورس کے ترجمان جنرل رمضان شریف نے کہا کہ اسرائیل کے ایران کے اندر حملے کے منصوبے کو ناکام بنا دیا گیا اور اسرائیل کو اس کے حملوں کا دردناک جواب دیا گیا ہے۔

پاک صحافت سے بات کرتے ہوئے جنرل رمضان شریف کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو دیئے گئے جوابات انہیں کراہنے پر مجبور کر رہے ہیں اور اس کا اثر بہت جلد ان کے رویے میں نظر آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ قومی مفادات اور عوام کے تحفظ کے حوالے سے ہمارا ارادہ بہت پختہ ہے اور اس کے لیے ہمارے پاس تمام ضروری وسائل موجود ہیں۔

رمضان شریف نے اس سے قبل ایک ٹی وی انٹرویو میں بھی کہا تھا کہ اصفہان میں وزارت دفاع کی ورکشاپ پر ناکام حملے کے ذمہ داروں کو بہت جلد منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا تھا کہ دشمن اچھی طرح جانتا ہے کہ اسے ایران کے خلاف ہر اقدام کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

ایران کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 28 جنوری کی شام کو وزارت دفاع کی ایک ورکشاپ پر چھوٹے ڈرون سے حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ناکام حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، لیکن سامان کے لیے استعمال ہونے والی ورکشاپ کی چھت کو کچھ نقصان پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں

صہیونی رہنما

ہیگ کی عدالت میں کس صہیونی رہنما کیخلاف مقدمہ چلایا جائے گا؟

(پاک صحافت) عبرانی زبان کے ایک میڈیا نے کہا ہے کہ اسرائیل ہیگ کی بین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے