پاک صحافت صیہونی دہشت گرد نے غیر قانونی طور پر مقبوضہ فلسطین میں دو فلسطینی بھائیوں کو اپنی کار سے کچل کر ہلاک کر دیا ہے۔
ایرانی پریس رپورٹس کے مطابق، مقبوضہ فلسطین میں ایک غیر قانونی کالونی میں رہنے والے ایک صہیونی دہشت گرد نے ہفتے کی شام جنوبی نابلس میں زیترا چیک پوسٹ کے قریب دو فلسطینی بھائیوں کو اپنی کار سے چڑھا کر ہلاک کر دیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق شہید ہونے والے دونوں بھائی گاڑی کے پنکچر ہونے کے بعد ٹائر بدلنے کی نیت سے سڑک کے کنارے کھڑے تھے کہ اچانک ایک صہیونی دہشت گرد جان بوجھ کر ان پر چڑھ دوڑا اور پھر وہاں سے فرار ہوگیا۔ اس دردناک واقعے میں محمد کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ اس کا بھائی مہند ہسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔
بیت المقدس گورنر ہاؤس کے ڈائریکٹر زکریا فیالہ نے زور دے کر کہا کہ یہ واقعہ جان بوجھ کر پیش آیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد صہیونیوں نے جان بوجھ کر سڑک کے کنارے کھڑے دو بھائیوں کو نشانہ بنایا اور انہیں شہید کردیا۔ قابل ذکر ہے کہ ناجائز صیہونی حکومت اور اس حکومت میں غیر قانونی طور پر رہنے والے دہشت گرد صیہونی فلسطینی عوام کو نقصان پہنچانے کے لیے آسانی سے کسی بھی سرحد کو عبور کرتے ہیں۔ انہیں صیہونی حکومت سے مکمل استثنیٰ حاصل ہے۔ وہ اپنی جارحانہ، دہشت گردانہ اور دھمکی آمیز کارروائیوں کے ذریعے ہر ممکن طریقے سے فلسطین کے مقامی باشندوں کو نقصان پہنچانے کے لیے نت نئے طریقے استعمال کرتے رہتے ہیں۔