25.1 C
Pakistan
جمعہ, جولائی 30, 2021

لبنان سے صیہونی حکومت پر دو راکٹ فائر/ شام نے اسرائیلی حملے کو ناکام بنایا

تل ابیب {پاک صحافت} اسرائیلی فوج نے دعوی کیا ہے کہ منگل کے اوائل میں لبنان سے صیہونی حکومت پر دو راکٹ فائر کیے گئے۔

اسرائیلی فوج کے سرکاری ٹویٹر ہینڈل نے دعوی کیا ہے کہ لبنان سے اسرائیل پر دو راکٹ فائر کیے گئے تھے۔

اسی دوران ، اسرائیلی فوج کے ریڈیو کا کہنا ہے کہ الجلیل میں غیر قانونی صہیونی بستی پر 4 راکٹ مارے گئے ہیں۔

اسرائیل کا کہنا ہے کہ آئرن ڈوم میزائل دفاعی نظام نے ایک راکٹ کو ہوا میں تباہ کردیا ، جبکہ دوسرا راکٹ کھلی جگہ میں گر گیا۔

ادھر شامی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے حلب کے جنوب میں الصفاع علاقے پر اسرائیلی فضائی حملہ ناکام بنادیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ، منگل کی صبح اسرائیل نے حلاب پر فضائی حملے کی کوشش کی ، لیکن ملک کے فضائی دفاعی نظام نے اسے ناکام بنا دیا۔

Related Articles

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

6 − 5 =

Latest Articles