یاسمین جابر

کس غلطی کی ۳۰ ماہ کی سزا ملی اس فلسطینی لڑکی کو؟

تل ابیب {پاک صحافت} اسرائیلی عدالت نے بیت المقدس میں ایک فلسطینی لڑکی کو لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ سے روابط رکھنے کے الزام میں 30 ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق صہیونی حکومت کی مرکزی عدالت نے دعوی کیا ہے کہ یاسمین جابر نے 2015 سے 2018 تک لبنان اور ترکی کے سفر کے دوران حزب اللہ کے کچھ عہدیداروں سے رابطہ کیا تھا۔

عدالت کا کہنا ہے کہ یاسمین جابر کو غیر قانونی طور پر مقبوضہ علاقوں میں حزب اللہ کے لئے لوگوں کی بھرتی کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔

قابل ذکر ہے کہ گذشتہ سال اگست میں جابر کو اسرائیلی جاسوسوں نے دوران تفتیش اس کے گھر سے گرفتار کیا تھا اور اسے تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

مقاومتی راہبر

راےالیوم: غزہ میں مزاحمتی رہنما رفح میں لڑنے کے لیے تیار ہیں

پاک صحافت رائے الیوم عربی اخبار نے لکھا ہے: غزہ میں مزاحمتی قیادت نے پیغامات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے