حسن روحانی

ایرانی صدر، ویکسین کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے

تہران {پاک صحافت} صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ویکسین کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے۔

حسن روحانی نے اتوار کے روز ایک اقتصادی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے پروگراموں میں ویکسین کی دستیابی نمایاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت غیر ملکی کرنسی خصوصا ویکسین خریدنے کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

صدر روحانی نے کہا کہ کورونا کے خلاف لڑنے کے لئے ویکسین کا استعمال اور معاشرتی دوری پر عمل پیرا ہونا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام لوگوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ معاشرتی فاصلے پر پوری طرح عمل کریں۔

حسن روحانی نے معاشی جنگ میں دشمن کی شکست کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دشمن نے خود بھی دباؤ کی پالیسی کی ناکامی کو قبول کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ مذاکرات کے پیش نظر ، یہ امید کی جاسکتی ہے کہ ملکی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

صہیونی رہنما

ہیگ کی عدالت میں کس صہیونی رہنما کیخلاف مقدمہ چلایا جائے گا؟

(پاک صحافت) عبرانی زبان کے ایک میڈیا نے کہا ہے کہ اسرائیل ہیگ کی بین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے