نیتن یاہو

بے مثال عالمی تنہائی نیتن یاہو کی منتظر

(پاک صحافت) مغربی سفارت کاروں کا کہنا ہے کہ اگر ہیگ کی عدالت نیتن یاہو کے خلاف فیصلہ جاری کرتی ہے تو نیتن یاہو سے دوبارہ ملاقات ممکن نہیں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیل کے ساتھ منسلک ممالک کے متعدد سفارت کاروں نے ہاریٹز کو بتایا ہے کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت کی طرف سے گرفتاری کے وارنٹ جاری کرنے سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات میں تناؤ آئے گا۔

ان سفارتی ذرائع کے مطابق کچھ ممالک کے لیے بنجمن نیتن یاہو اور یوو گیلنٹ کے ساتھ بات چیت جاری رکھنا مشکل ہو جائے گا اور اگر گرفتاری کے وارنٹ جاری ہوتے ہیں تو نیتن یاہو سے ملاقات ان ممالک کے حکام کے لیے پوٹن سے ملاقات کے مترادف ہوگی۔

ان سفارت کاروں کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کے ممالک اسرائیل کے ساتھ اپنے تعلقات برقرار رکھیں گے تاہم اب انہیں نیتن یاہو اور گیلنٹ سے ملاقات کا موقع نہیں ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں

صیھونی جنرل

صہیونی جنرل نے اسرائیلی حکومت کے سربراہوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا: غزہ کی پٹی چھوڑ دو

پاک صحافت صیہونی حکومت کے ایک سابق جنرل نے اس حکومت کے اہلکاروں سے کہا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے