الجزائر کے پارلیمانی وفد نے بین الاقوامی کانفرنس میں اسرائیلی نمائندے کی شرکت پر واک آوٹ کردیا

الجزائر کے پارلیمانی وفد نے بین الاقوامی کانفرنس میں اسرائیلی نمائندے کی شرکت پر واک آوٹ کردیا

الجزائر (پاک صحافت) الجزائر کے پارلیمانی وفد نے بین الاقوامی کانفرنس میں اسرائیلی نمائندے کی شرکت پر واک آوٹ کردیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق انادولو ایجنسی سے بات کرتے ہوئے اجلاس میں الجزائر کی نمائندگی کرنے والے تین قانون سازوں میں سے ایک عمار موسیٰ نے بتایا کہ بحیرہ روم کی پارلیمنٹری اسمبلی کے نمائندوں کے درمیان بین الاقوامی پارلیمانی نیٹ ورک کے ذریعہ ایک ٹیلی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تھا۔

موسیٰ کے مطابق پہلے دن ہونے والی بات چیت جس میں اسرائیلی نمائندہ موجود نہیں تھا، معاشی سرگرمیوں کو بحال کرنے، کورونا وائرس کے نتائج پر قابو پانے اور کوویڈ 19 ویکسینوں کی منصفانہ تقسیم کے گرد گھومتی رہی۔

دوسرے دن شرکاء کی فہرست میں ایک تبدیلی واقع ہوئی جس میں اسرائیل کے نمائندے مکی لیوی بھی شامل تھے۔

موسٰی نے کہا کہ انہوں نے الجزائر کی پارلیمنٹ کی اسمبلی کو اس تبدیلی کے بارے میں بتایا جس کے بعد انہیں ہدایت کی گئی تھی کہ وہ شرکت نہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں

یورپ

یورپی یونین کے ملازمین غزہ کے حوالے سے اس یورپی بلاک کی پالیسی کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں

پاک صحافت یورپی یونین سے وابستہ تنظیموں کے ملازمین نے جمعرات کے روز فلسطین کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے