اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں پر وحشیانہ تشدد، قیدیوں نے جیل کا کھانا واپس کردیا

اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں پر وحشیانہ تشدد، قیدیوں نے جیل کا کھانا واپس کردیا

تل ابیب (پاک صحافت)  اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں پر آئے دن وحشیانہ تشدد کیا جاتا ہے اور اب اسرائیل کی عوفر جیل میں فلسطینی قیدیوں نے صہیونی فوج کے بے رحمانہ سلوک، اسیران پر تشدد اور ان کے حقوق کی کھلے عام پامالیوں کے خلاف بطور احتجاج جیل انتظامیہ کی طرف سے دیا گیا کھانا واپس کردیا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق کلب برائے اسیران نے بتایا کہ فلسطینی قیدیوں نے اسرائیلی جیلروں اور فوج کی جانب سے جیل کے وارڈ 16، 21 اور 22 میں قید فلسطینیوں کو تشدد کا نشانہ بنانے اور ان پر آنسوگیس کی شیلنگ کے خلاف بہ طور احتجاج کھانا واپس کردیا۔

کلب برائے اسیران کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جیل انتظامیہ نے قیدیوں سے واپس لیے گئے بجلی کے ہیٹر انہیں واپس کردیے ہیں، قیدیوں نے اسرائیلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تشدد کا سلسلہ فوری بند کریں اور ان کے دیرینہ حقوق اور مطالبات کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کریں۔

کلب برائے اسیران کا کہنا ہےکہ عوفر جیل میں قید فلسطینیوں نے جیلروں کے تشدد اور غیرانسانی برتائو کی شدید مذمت کی ہے، قیدیوں کا کہنا ہے کہ اس جیل میں 2019ء میں اسیر دائود خطیب کی شہادت کے بعد اور سال 2020ء کے دھاووں کے بعد رواں سال کے آغاز میں سب سے بڑا دھاوا بولا ہے۔

دوسری جانب قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران ایک بزرگ فلسطینی سعید العرمی المعروف الجربہ سمیت 8 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز اسرائیلی فوج نے سعید العرمی کو شمال مشرقی رام اللہ کے نواحی علاقے دیر جریر میں واقع ان کے گھر سے گرفتار کیا۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے شیخ الجبل کے لقب سے مشہور بزرگ فلسطینی کے گھر کا محاصرہ کیا، اس کے بعد انہیں گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر لے گئے ہیں، شیخ الجبل کی گرفتاری کے وقت ان کے گھر میں بڑے پیمانے پر توڑ پھوڑ اور لوٹ مار بھی کی گئی۔

خیال رہے کہ شیخ الجبل کو گذشتہ ہفتے غرب اردن میں احتجاجی مظاہروں کے دوران غلیل سے اسرائیلی فوج پر سنگ باری کرتے دیکھا گیا تھا، غلیل سے کنکر پھینکے جانے کی ایک ویڈی وائرل ہوئی تھی جس میں انہیں یہودی آباد کاروں اور فوجیوں پر سنگ باری کرتے دیکھا گیا تھا، سعید العرمی نے ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ اپنے وطن کےدفاع کے لیے بندوقوں کا مقابلہ غلیل سے کررہا ہے۔

ادھر قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے دوسرے شہروں میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں میں مزید سات فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

یہ بھی پڑھیں

ٹرمپ

ٹرمپ: بائیڈن اور ہیرس کی بیان بازی مجھ پر قاتلانہ حملے کی وجہ تھی

پاک صحافت سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے موجودہ صدر جو بائیڈن اور نائب صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے