نائیجریا میں دہشت گردوں کا اسکول پر حملہ، ایک طالب علم ہلاک جبکہ متعدد طلبا اور اساتذہ کو اغوا کرلیا گیا

نائیجریا میں دہشت گردوں کا اسکول پر حملہ، ایک طالب علم ہلاک جبکہ متعدد طلبا اور اساتذہ کو اغوا کرلیا گیا

نائیجریا (پاک صحافت) نائیجریا کی ریاست نائجر میں دہشت گردوں نے اسکول پر حملہ کردیا جس میں ایک طالب علم ہلاک ہوگیا جبکہ دہشت گردوں نے متعدد اساتذہ اور طلبا کو اغوا کرلیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نائجیریا کی ریاست نائجر میں دہشت گردوں نے اسکول پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک طالب علم ہلاک ہوگیا، مسلح دہشت گردوں نے متعدد طلبا اور اساتذہ کو اغوا کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

نائیجیرین صدر بحاری نے سیکیورٹی اداروں کو تمام مغویوں کو بازیابی کا ٹاسک دیتے ہوئے فوج اور پولیس کو نائجر روانہ کردیا۔

دوسری جانب نائجیریا میں بورڈنگ اسکولز بند کرنے کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں، رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سینیٹ نے صدر بحاری سے ملک بھر میں ایمرجنسی لگانے کا مطالبہ کردیا۔

ترجمان صدر محمد بوہاری کا کہنا ہے کہ ہماری دعائیں متاثرین کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں، صدر نے مسلح افواج اور پولیس کو ہدایت کی ہے کہ وہ تمام مغویوں کی فوری اور محفوظ واپسی کو یقینی بنائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں بھی اسکول کے 300 لڑکے اغوا ہوئے تھے جنہیں مبینہ طور پر تاوان ادا کرکے چھڑوالیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ سن 2014 میں بھی دہشت گرد اسکول کی 276 لڑکیوں کو اغوا کرکے لے گئے تھے جن میں سے بیشتر تاحال بازیاب نہیں کروائی جاسکیں۔

یہ بھی پڑھیں

سعودی عرب امریکہ اسرائیل

امریکہ اور سعودی عرب کے ریاض اور تل ابیب کے درمیان مفاہمت کے معاہدے کی تفصیلات

(پاک صحافت) ایک عرب میڈیا نے امریکہ، سعودی عرب اور صیہونی حکومت کے درمیان ہونے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے