مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی گھناؤنی سازش کا انکشاف، معذور افراد کو جعلی مقابلوں میں شہید کردیا جاتا ہے

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی گھناؤنی سازش کا انکشاف، معذور افراد کو جعلی مقابلوں میں شہید کردیا جاتا ہے

مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیشنل فورم فار جسٹس اینڈ ہیومن رائٹس جموں وکشمیر کے چیئرمین محمد احسن اونتو نے بھارتی فوج کی گھناؤنی سازش کے بے نقاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایوارڈز اور ترقیوں کیلئے جعلی مقابلوں میں نہتے کشمیریوں کا قتل ایک گھناؤنا جرم ہے، اور عالمی برادری کو اس کا نوٹس لینا چاہیے۔

،کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محمد احسن اونتونے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ دیور، لولاب ، پلوامہ، آرین، بانڈی پورہ گوش باغ، پٹن اور پونچھ کے علاقوں سے جعلی مقابلوں کے متعدد واقعات کی اطلاعات ملی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ جعلی مقابلوں کے تمام متاثرین جو یا تو ذہنی طور پرکمزور تھے یا جسمانی طور پر معذوری کا شکار انہیں عسکریت پسند قرار دے کر شہید کردیاگیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی طرف سے شدید غم و غصے کے اظہار پر سینکڑوں گناہ گار فوجیوں میں سے صرف چند اہلکاروں کو معمولی سزا دی گئی۔

انہوں نے افسوس ظاہر کیاکہ جعلی مقابلوں کے بیشتر واقعات میں ملوث بھارتی فوجیوں کوانکوائری کمیشنوں کی طرف سے بری کئے جانے کے بعد ترقیوںاور انعامات سے نوازا گیا ۔

احسن اونتو نے کہاکہ انٹرنیشنل فورم فار جسٹس کی طرف سے اکھٹے کئے گئے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ 2000 سے لے کر 2020 تک جعلی مقابلوںمیں ذہنی طورپر کمزور نہتے کشمیریوں کو عسکریت پسند قراردے کر قتل کئے جانے کے سینکڑوں واقعات پیش آچکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ سال کشمیر میں ایک ذہنی طور پر معذور شخص کو بھارتی فوجیوں نے فائرنگ کر کے زخمی کردیاتھا۔

دوسری جانب حریت رہنماء فریدہ بہن جی، جموں و کشمیر نیشنل فرنٹ، تحریک وحدت اسلامی اور جموں و کشمیر یوتھ سوشل فورم نے سرینگر سے جاری اپنے الگ الگ بیانات میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں غیر کشمیری ہندوئوں کو آباد ہونے کی دعوت دینا مودی حکومت کی نوآبادیاتی ذہنیت کوظاہر کرتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت نے اپنے غیر قانونی اقدامات کے خلاف نہتے کشمیریوں کی آواز دبانے کیلئے ان پر مظالم کا سلسلہ تیز کر دیا ہے ۔

انہوں نے بھارت سے کہاکہ وہ ظلم و تشدد کے بہیمانہ طریقے ترک کرتے ہوئے تنازعہ کشمیر کے حل پر توجہ مرکو ز کرے جو جنوبی ایشیاء کے خطے میں عدم تحفظ اورعدم استحکام کی بڑی وجہ ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

پیگاسس

اسرائیلی پیگاسس سافٹ ویئر کیساتھ پولش حکومت کی وسیع پیمانے پر جاسوسی

(پاک صحافت) پولش پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر نے کہا ہے کہ 2017 اور 2023 کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے