مبین خلجی

پی ٹی آئی کے صوبائی وزیر مبین خلجی کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

کوئٹہ (پاک صحافت) پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی اور صوبائی وزیر معدنیات مبین خلجی نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر معدنیات مبین خلجی نے کہا کہ جمہوریت اور بلوچستان کی فلاح اور ترقی کے لیے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی مگر 9 مئی کے پرتشدد احتجاج اور واقعات میں جناح ہائوس، فوجی تنصیبات اور سرکاری اور نجی املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا۔

مبین خلجی کا مزید کہنا تھا کہ 9 مئی کا واقعہ انتہائی دلخراش تھا، ملک ہے تو ہم سب ہیں، ملک نہیں تو بھی نہیں ہیں، کسی کے دباو میں نہیں بلکہ ملک و قوم کی سلامتی کو مدنظر رکھ کر پارٹی چھوڑ رہے ہیں۔ کوئٹہ میں ہونے والے احتجاج کے دوران وہ موجود نہیں تھے، ایسے حالات میں وہ پارٹی کا ساتھ نہیں دے سکتے، اس لیے ساتھیوں کے ہمراہ پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ملک بھر میں پرتشدد احتجاج شروع کردیا۔ اس دوران پی ٹی آئی کے بلوائیوں نے جناح ہائوس، فوجی تنصیبات اور سرکاری اور نجی املاک کو شدید نقصان پہنچایا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے