بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں غنڈہ راج شروع کررکھا ہے: محبوبہ مفتی

بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں غنڈہ راج شروع کررکھا ہے: محبوبہ مفتی

مقبوضہ کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کا کہنا ہے کہ پارٹی کے دو سینئر لیڈروں کو پیر کے روز ڈی ڈی سی انتخابات کی ووٹ شماری سے ایک روز قبل ہی نظر بند کر دیا گیا۔

 پارٹی صدر محبوبہ مفتی نے پارٹی کے دو سینئر لیڈروں کی نظر بندی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر میں غنڈہ راج چل رہا ہے۔

انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی پی کے سرتاج مدنی اور منصور حسین کو غیر قانونی طور پر آج ڈی ڈی سی انتخابات کی ووٹ شماری کے موقع پر نظر بند کردیا گیا، یہاں ہر سینئر پولیس افسران اس سے بے خبر ہیں، کیونکہ یہ اوپر سے آرڈر ہے، جموں وکشمیر میں قانون کی بالادستی نہیں ہے بلکہ غنڈا راج چل رہا ہے۔

 بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ڈی پی کے مذکورہ دو لیڈروں سے پیر کے روز ایک قومی تحقیقاتی ایجنسی نے جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں پوچھ گچھ کی۔

ایک روز قبل سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے الزام لگایا تھا کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کی طرف سے جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے ایک انتخابی حلقے میں دوبارہ پولنگ کرانے کا فیصلہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حامی جماعتوں کو مدد کرنے کا ایک وسیلہ ہے۔

انہوں نے الیکشن کمیشن کے اس فیصلے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ الیکشن کمیشن پارٹیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے مختلف معیارات اپنا رہا ہے، شوپیاں کے بال پورہ انتخابی حلقے میں ووٹنگ کی زیادہ شرح درج ہونے کی بنا پر وہاں دوبارہ پولنگ کرانے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ بی جے پی کی حامی جماعتوں کو مدد کرنے کا ایک طریقہ ہے۔

 واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں پہلی بار منعقد ہونے والے 8 مرحلوں پر محیط ڈی ڈی سی انتخابات کی پولنگ ہفتہ کے روز اختتام پذیر ہوئی اور ووٹ شماری کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

برٹش

برطانوی دعویٰ: ہم سلامتی کونسل کی جنگ بندی کی قرارداد پر عملدرآمد کے لیے پوری کوشش کریں گے

پاک صحافت برطانوی نائب وزیر خارجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ لندن حکومت غزہ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے