اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر کا اشتعال انگیز بیان، حماس نے شدید مذمت کردی

 اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر کا اشتعال انگیز بیان، حماس نے شدید مذمت کردی

فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے اسرائیل میں تعینات امریکا کے انتہا پسند اور صہیونیت نواز سفیر ڈیوڈ فریڈ مین کے اس بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے جس میں انہوں ‌نے اسرائیل پر فلسطینی علاقوں میں یہودی آباد کاری میں تیزی لانے پر زور دیا تھا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق حماس کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ ڈاکٹر باسم نعیم نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل میں امریکی سفیر کا بیان فلسطینی قوم کے ساتھ امریکی انتظامیہ کی کھلی دشمنی اوراسرائیل کی بے جا حمایت کا واضح ثبوت ہے، امریکی سفیر کا بیان بین الاقوامی قوانین کی توہین اور اشتعال انگیزی ہے۔

ڈیوڈ فریڈ مین نے کہا کہ ایک بڑے ملک کے سفیر کے ناطے ڈیوڈ فریڈ مین کا فلسطینی علاقوں میں یہودی آباد کاری میں توسیع اور یہودیوں کی تعداد بڑھانے پر زور دینا بین الاقوامی قوانین کی توہین اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

حماس رہنما کا کہنا تھا کہ امریکی سفیرفلسطین میں یہودی آباد کاری کی حمایت کرکے خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کرنے مذموم کوشش کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ گذشتہ سوموار کو اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر ڈیوڈ فریڈمین نے اسرائیل کے عبرانی‌ٹی وی چینل کو دیے گئےایک انٹرویو میں کہا تھا کہ اسرائیل کو فلسطینی علاقوں میں یہودی آباد کاری کی سرگرمیوں میں تیزی لانی چاہیے۔

 ان کا کہنا تھا کہ میں نے غرب اردن میں ایک یہودی خاتون کےقتل کے بعد اس کے خاندان سے ملاقات کی ہے، اس قتل کےبعد اسرائیل کو فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیوں کی تعمیر میں تیزی لانا چاہیے۔

اسرائیلی خاتون آباد کار کو 20 دسمبر کوغرب اردن کے شمالی شہر جنین کے مغرب میں تل مناشیہ یہودی کالونی سے پراسرار طور پراغوا کے بعد قتل کردیا تھا، اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ خاتون کو فلسطینی مزاحمت کاروں نے قتل کیا ہے اور فوج نے اس کے قاتل کو گرفتار کرنے کا بھی دعویٰ‌کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پیگاسس

اسرائیلی پیگاسس سافٹ ویئر کیساتھ پولش حکومت کی وسیع پیمانے پر جاسوسی

(پاک صحافت) پولش پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر نے کہا ہے کہ 2017 اور 2023 کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے