ممتا بنرجی

مغربی بنگال کی وزیر اعلی پر قاتلانہ حملہ، شدید زخمی

بنگال (پاک صحافت) بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہوگئی ہیں جنہیں زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا تاہم ان کی حالت کے بارے میں ابھی تک کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی پر نندی گرم کے علاقے میں اُس وقت حملہ ہوا جب وہ آنے والے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے بطور امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کرانے الیکشن آفس پہنچی تھیں۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ممتا بینرجی پر گاڑی میں داخل ہوتے وقت حملہ کیا گیا جس کے بعد انہیں شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کلے مطابق وزیراعلیٰ کے محافظ انہیں فوری طور پر لے کر اسپتال روانہ ہوئے ہیں لیکن اس وقت وہ مکمل طور پر بیہوش تھیں۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق 66 سالہ ممتا بینر جی کو اندرونی چوٹیں آئی ہیں اور ان کی ٹانگ بھی ٹوٹ گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ممتا بینرجی نے اسپتال سے جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اُن پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے، ان کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد چار سے پانچ تھی لیکن محافظوں کی وجہ سے وہ اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکے۔

یہ بھی پڑھیں

جنتٹ یونیورسٹی

بیلجیئم کی گینٹ یونیورسٹی نے متعدد اسرائیلی تحقیقی مراکز کے ساتھ تعلقات ختم کر دیے ہیں

پاک صحافت بیلجیئم کی “گینٹ” یونیورسٹی نے فلسطینی حامی طلباء کے زبردست مظاہروں کے بعد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے