گزشتہ دو ہفتوں میں 50 ہزار اسرائیلیوں نے امارات کا سیاحتی سفر کیا، اسرائیلی اخبار نے اہم انکشاف کردیا

گزشتہ دو ہفتوں میں 50 ہزار اسرائیلیوں نے امارات کا سیاحتی سفر کیا، اسرائیلی اخبار نے اہم انکشاف کردیا

اسرائیلی اخبار ہارٹز نے انکشاف کیا ہے کہ گذشتہ دو ہفتوں کے دوران کم سے کم 50 ہزار اسرائیلیوں نے امارات کا سیاحتی سفر کیا ہے۔

اس سے قبل امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی جانب سے شائع کی گئی ایک رپورٹ میں‌کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان طے پانے والے معاہدے اور دونوں ملکوں‌ کے درمیان تجارتی روابط کی بحالی کے دو ہفتوں کے دوران 50 ہزار صہیونیوں نے امارات کا سیاحتی سفرکیا ہے۔

امریکی اخبار کی رپورٹ میں ‌کہا گیا ہے کہ گذشتہ دو ہفتوں کے دوران امارات بالخصوص دبئی کے بازاروں میں خوب رونقیں لگیں، اماراتی بازاروں میں پہلی بار بڑے پیمانے پر عبرانی بولنے والے گاہک آئے، اسرائیلیوں کی بڑی تعداد کو دبئی کے شاپنگ مالز اور ساحل پر دیکھا گیا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیل میں کورونا کی وبا کے باوجود 50 ہزار سیاحوں نے امارات کا دورہ کیا اور کورونا کی وبا کے دوران سفری پابندیوں کو بھی نظرانداز کردیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکام کو توقع ہے کہ آئندہ 8 روز کے یہودیوں کے مذہبی تہوار عید انوار کے موقعے پر 70 ہزار یہودی امارات کا دورہ کرسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ گذشتہ جمعرات کو امارات کے برج الخلیفہ پر یہودیوں کے مذہبی تہوار عید حانوکا کے موقعے پر روشنیوں سے چراغاں ‌کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ رواں سال ستمبر میں متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کا اعلان کیا تھا، اس کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعاون کے کئی شعبوں میں تعلقات قائم ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

برٹش

برطانوی دعویٰ: ہم سلامتی کونسل کی جنگ بندی کی قرارداد پر عملدرآمد کے لیے پوری کوشش کریں گے

پاک صحافت برطانوی نائب وزیر خارجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ لندن حکومت غزہ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے