شیطانی جوتے

شیطانی جوتوں کی امریکی کمپنیوں کا تنازع ہوا حل

واشنگٹن {پاک صحافت} امریکہ کی اسپورٹس مصنوعات بنانے والی دو کمپنیوں کے بیچ شیطانی جوتوں کے معاملے کو لیکر تنازع شروع ہوا۔ ان میں سے مشہور ملٹی نیشنل کمپنی ’نائیکی‘ نے اپنی حریف دوسری کمپنی پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے جوتوں کا ڈزائن چوری کرکے فروخت کئے جس کی وجہ سے ہمارا نام خراب ہوا ہے۔

دوسری کمپنی نے ’شیطانی جوتوں‘ کے صرف 666 جوڑے بنائے تھے، جنہیں آن لائن فروخت کے لیے پیش کیا گیا تھا اور کمپنی کے تمام جوتے محض ایک منٹ میں ہی فروخت ہوگئے تھے۔

مذکورہ جوتوں کو فروخت کے لیے پیش کیے جانے کے بعد ’نائیکی‘ نے دوسری کمپنی پر ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا تھا، جس پر عدالت نے ’نائیکی‘ کے حق میں فیصلہ دیا تھا۔

عدالت نے جوتے بنانے والی کمپنی کو ’شیطانی جوتوں‘ کی فروخت سے روک دیا تھا، جس کے بعد کمپنی نے فروخت کیے گئے 666 جوڑوں کی ترسیل روک دی تھی۔

مزید پڑھیں: عدالتی حکم کے بعد ’شیطانی جوتوں‘ کی فروخت بند

اور اب دونوں کمپنیوں کے درمیان تنازع ہوگیا، جس کے تحت جوتے بنانے والی کمپنی ’شیطانی جوتوں‘ کو اب کبھی بھی فروخت نہیں کرے گی اور وہ تمام خریداروں کو پیسے واپس کرے گی۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق ’نائیکی‘ اور ’ایم ایس ایچ ایف‘ کے درمیان معاہدہ طے پاجانے کے بعد نائیکی نے کیس واپس لے لیا۔

دونوں کمپنیوں کے درمیان معاہدے کے تحت جوتے بنانے والی کمپنی تمام خریداروں کو رقم واپس کرے گی اور وہ جوتوں کو فروخت نہیں کرے گی، کیوں کہ مذکورہ جوتے کا ڈیزائن چوری شدہ ہے۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ معاہدہ طے پاجانے کے بعد اب ممکنہ طور پر دونوں کمپنیاں ’شیطانی جوتوں‘ کو تھوڑی سی تبدیلی کے ساتھ دوبارہ فروخت کے لیے مشترکہ طور پر پیش کریں گی تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خشونت

فلسطینی حامی طلباء کے خلاف امریکی پولیس کے تشدد میں اضافہ

پاک صحافت امریکہ میں طلباء کی صیہونی مخالف تحریک کی توسیع کا حوالہ دیتے ہوئے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے