یوکرائن جنگ

عنقریب یورپ بدترین صورتحال سے دوچار ہوگا۔ امریکی میگزین

واشنگٹن (پاک صحافت) امریکی میگزین نے ایک رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس اور یوکرائن جنگ کے بعد یورپ بدترین صورت حال سے دوچار ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی میگزین “فارچیون” نے ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں عالمی منڈیوں پر یوکراین کی جنگ کے اثرات کی نشاندہی کی گئی ہے اور اس جنگ سے پیدا ہونے والے بحران کے متعلق کہا گیا ہے کہ اس جنگ کے منفی اثرات سب سے زیادہ یورپ کیلئے خطرناک ہوں گے۔

امریکی میگزین کی رپورٹ کے مطابق روسی توانائی کی مصنوعات کی محدودیت کے ساتھ، اس سال کے دوران یورپ میں قدرتی گیس کی قیمت دوگنی سے بھی زیادہ ہوگئی ہے۔ اور اس سے صارفین اور کمپنیوں کو شدید دھچکا لگا۔ کئی جگہوں پر بجلی کے بل تین گنا بڑھ گئے ہیں۔ کچھ کافی شاپس اور ہوٹلوں کا ماہانہ بل گزشتہ سال 2,000 یورو سے بڑھ کر 7,000 یورو کی موجودہ قیمت تک پہنچ گیا ہے۔ اور بڑی صنعتوں نے بجلی کے زیادہ بلوں کی وجہ سے مزدوروں کو نکالنا اور اخراجات میں کمی کرنا شروع کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ترکی اسرائیل

اسرائیلی سفارت کار ترکی واپس آگئے ہیں۔ مڈل ایسٹ آئی

(پاک صحافت) مڈل ایسٹ آئی کی تجزیاتی سائٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے