برطانوی وزیراعظم

برطانوی میڈیا کیجانب سے سفارت خانہ یروشلم منتقل کرنے کی اطلاعات

نیویارک (پاک صحافت) برطانوی وزیراعظم لزٹرس نے اسرائیلی وزیراعظم کے ساتھ گفتگو میں اپنے سفارت خانے کو بیت المقدس منتقل کرنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کی پیروی کرتے ہوئے اسرائیل میں برطانوی سفارت خانے کو یروشلم منتقل کرسکتی ہیں۔ وہ برطانوی سفارت خانے کو تل ابیب سے یروشلم منتقل کرنے پر غور کررہی ہیں۔ جبکہ اس بات کا امکان ہے کہ سفارت خانہ جلد یروشلم منتقل ہوجائے۔

یاد رہے کہ برطانوی وزیراعظم نے وزیر خارجہ کے طور پر اپنے دور میں، کنزرویٹو پارٹی کی قیادت کے دوران، یہ وعدہ ایک خط میں “کنزرویٹو فرینڈز آف اسرائیل” گروپ (برطانوی پارلیمنٹ میں ایک گروپ اور کنزرویٹو پارٹی سے وابستہ) کو دیا تھا کہ وہ اپنے سفارت خانے کو یروشلم منتقل کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں

گاڑی

قرقزستان میں پاکستانی طلباء کی صورتحال پر اسلام آباد کی تشویش کا اظہار

پاک صحافت قرقزستان کے دارالحکومت میں پاکستانی طلباء کے خلاف تشدد کی اطلاعات کے بعد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے